سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے آج اعلان کیا کہ
اترپردیش اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں ان کی پارٹی کسی پارٹی کے ساتھ
اتحاد نہیں کرے گی۔مسٹر یادو نے یہاں
صحافیوں سے کہاپارٹی کی قومی مجلس عاملہ میں پہلے کئے گئے فیصلے پر ہم آج بھی قائم ہیں۔ایس پی اسمبلی انتخابات میں کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی اور اپنے دم پر انتخابی میدان میں اترے گی۔